• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، 36 گھنٹوں کے بعدسی این جی اسٹیشن کھل گئے

کراچی میں 36گھنٹے کی بندش کے بعد سی این جی اسٹیشنز کھل گئے ۔گیس بھروانے کے لیے گاڑیوں کی لمبی قطاریں سی این جی اسٹیشنز پر موجود ہیں۔

شہر قائد میں سی این جی اسٹیشنجمعہ رات 8 بجے بند کیے گئے تھے جو آج صبح کھول دیئے گئے ہیں۔

آج صبح سویرے چھٹی کا دن ہونے کے باوجود لوگ دیر تک سونے کو ترجیح دیئے بغیر سی این جی اسٹیشنوں کا رخ کرتے نظر آئے ۔

پچھلے کئی دن سے سی این جی اسٹیشنوں کے کھلنے اور بند ہونے کا سلسلہ جاری ہے جس سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہسی این جی کے کم پریشر کی وجہ سے سی این جی بند کرنے کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔

تازہ ترین