• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالی ووڈ کی میگا اسٹار انجلینا جولی نے ایک بار پھرسیاست کی طرف آنے کا اشارہ دے دیا۔

خطروں کی کھلاڑی ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی نے 2014 میں بھی سیاست میں آنے کی خواش ظاہر کی تھی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے امریکی سیاست، سوشل میڈیا، جنسی تشدد اور عالمی پناہ گزین کے بحران پر تبادلہ خیال کیا۔

2012ءسے دنیا کے مختلف حصوں میں انسانی بنیادوں پر مصروف عمل رہنے والی انجلینا سے میزبان جسٹن ویب کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ سیاست میں آنا پسند کریں گی؟

انہوں نے جواب دیا کہ اگر یہ سوال آپ مجھ سے 20 سال قبل پوچھتے تو شاید میں اس پر ہنستی مگر اب میں وہاں جا سکتی ہوں جہاں میری ضرورت ہے۔مجھے نہیں پتہ کہ میں سیاست کے لئے موزوں ہوں مگر میں حکومت اور فوج کے ساتھ کام کرنے کے قابل ہوں ۔‘ـ

جسٹن ویب نے سوال کیا کہ کیا وہ صدارتی امیدواروں کی 30 سے ​​40 ڈیموکریٹس کی فہرست میں شامل ہو سکتی ہیں؟انہوں نے نفی میں جواب دینے کی بجائے کہا ، شکریہ۔

تازہ ترین