• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں شدید برف باری، ہلاکتوں کی تعداد 7 ہوگئی

امریکا کی کئی ریاستیں برفانی طوفان کی لپیٹ میں ہیں ، خراب موسم کے باعث ہونے والے حادثات میں ہلاک افراد کی تعداد 7ہوگئی۔

امریکا کی ریاستوں کنساس، نبراسکا ، نارتھ ڈکوٹا ، ساؤتھ ڈکوٹا اور منی سوٹا میں 2روز سے جاری شدید برف باری سے نظامِ زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے۔

متاثرہ علاقوں میں سیکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں اور ہزاروں پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

برف باری اور تیز ہواؤں کی وجہ سے بجلی اور مواصلات کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔

ادھر مسی سپی ، لوزیانا ، پینسلوینیا میں بارشوں اور سیلاب سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں۔

تازہ ترین