• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیسٹ ٹیم رینکنگ، نیوزی لینڈ تیسری پوزیشن پر آگیا

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو تیسری پوزیشن محروم کر دیا ، سری لنکا کے خلاف سیریز میں کامیابی سے کیوی ٹیم تیسری پوزیشن پر پہنچ گئی ۔

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر بھارت کا قبضہ برقرار ہے ، میلبرن میں آسٹریلیا کے خلاف شاندار فتح نے بھارت کی پوزیشن کو مزید مستحکم بنا دیا ہے ۔

کرائسٹ چرچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو ہرا کر مسلسل چوتھی سیریز اپنے نام کی اور رینکنگ میں تیسری پوزیشن بھی حاصل کر لی ۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں انگلینڈ کی دوسری ، جنوبی افریقا کی چوتھی آسٹریلیا کی پانچویں پوزیشن ہے ، جبکہ سری لنکا چھٹے اور پاکستان ساتویں نمبر پر ہے ۔

تازہ ترین