• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثنا میر، عباس ،وہاب ICC ٹیم آف دی ایئر میں شامل

پاکستانی کرکٹر ثنا میر کو آئی سی سی کی وویمن ون ڈے ٹیم آف دی ائیر میں شامل کر لیا گیا،جبکہ فاسٹ بولر محمد عباس ٹیسٹ اور وہاب ریاض ٹی ٹونٹی ٹیم آف دی ائیر کا حصہ بن گئے۔


آئی سی سی نے وویمن ون ڈے ٹیم آف دی ائیر کا اعلان کیا ہے جس میں پاکستان کی سابق کپتان ثنامیر کو شامل کیا گیا ہے، انہیں کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے سال کی بہترین ون ڈے ٹیم میں بھی شامل کیا ہے، وہ اس سے قبل دنیا کی بہترین بولر کا اعزاز بھی اپنے نام کر چکی ہیں۔

دوسری جانب سال 2018 کی ٹیسٹ ٹیم میں پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباس کو شامل کیا گیا ہے ، انہوں نے سال بھر میں 7 ٹیسٹ میچز میں 38 وکٹیں حاصل کیں ، اس ٹیم کا کپتان نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کو بنایا گیا ہے۔

ون ڈے ٹیم آف دی ائیر کے کپتان ویرات کوہلی ہیں جبکہ ٹیم میں بھارت کے 4 کھلاڑی ہیں اور پاکستان، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کا کوئی کرکٹر اس میں شامل نہیں ہے۔

ٹی ٹونٹی ٹیم کا کپتان ایرون فنچ کو مقرر کیا گیا ہے ، حیرت انگیز طور پر ٹی ٹونٹی کے نمبر ون بیٹسمین بابرا عظم کانام بھی سال کی بہترین ٹیم میں شامل نہیں، تاہم اس ٹیم میں پاکستان کی نمائندگی فاسٹ بولر وہاب ریاض کر رہے ہیں۔

تازہ ترین