• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


دنیا بھر میں کئی افراد ایسے ہیں جو ذہنی دباؤ،پریشانیوں اور بے سکونی کی شکایت کرتے نظر آتے ہیں اور ایسے افراد سکون پانے کیلئے کئی طرح کی ادویات استعمال کرتے ہیں تاہم ایسے افراد کیلئے نیدرلینڈ میں انوکھا طریقہ کار متعارف کروادیا گیا ہے۔

جی ہاں، نیدرلینڈ کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم میں ایک کمپنی کی جانب سے کار اسمیش نامی سرگرمی متعارف کی گئی ہے جس کے تحت غصے ، پریشانی اور ذہنی دباؤ کے شکار افراد گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کر کےسکون پا سکیں گے۔

اس منفرد سرگرمی کے تحت کمپنی نے ایک مخصوص جگہ پر چند گاڑیاں رکھی ہوئی ہیں اور وہاں آنے والوں افراد ہتھوڑی، بیٹ ، ڈنڈوں سے گاڑیوں کا کباڑہ نکال کر غصے کا اظہار کرتے ہیں اور سکون پاتے ہیں۔

تازہ ترین