• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’جے آئی ٹی رپورٹ آسمانی صحیفہ نہیں‘‘

پیپلز پارٹی کے رہنما اور آصف زرداری کے وکیل لطیف کھوسہ کہتے ہیں کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ صرف ایک اطلاعی رپورٹ ہے کوئی آسمانی صحیفہ نہیں۔

سپریم کورٹ آف پاکستان میں جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں جے آئی ٹی کی رپورٹ پر ہم نے جوابات جمع کرائے۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہم نے عدالت کو بتایا کہ اس کیس کی وجہ سے ملک بحران میں آگیا ، جے آئی ٹی نے 172 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالے جس کا ان کو اختیار نہیں تھا۔

ان کا مزید کہنا ہےکہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد یہ سندھ حکومت پر چڑھ دوڑے تھے، تاہم بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل اور جے آئی ٹی رپورٹ سے نکالنے کا حکم دیا ہے۔

لطیف کھوسہ نے یہ بھی کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کو جے آئی ٹی نے ایک مرتبہ بھی بیان کے لیے نہیں بلایا تھا، نیب اسی طرح کہے گا جیسے ایف آئی آئی نے اصغر خان کیس میں کہا کہ ان کے خلاف کیسز نہیں بنتے۔

تازہ ترین