• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیلسن، نیوزی لینڈ کی سری لنکا کو بڑے مارجن سےشکست

نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو تیسرے ون ڈے میں 115رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز تین صفر سے اپنے نام کرلی۔


نیلسن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چار وکٹ پر 364رنز اسکور کیے۔

تجربہ کار کھلاڑی راس ٹیلر نے 137 رنز کی اننگز کھیلی، 9 چوکے، چار چھکے لگائے، ہنری نکلس نے اُن کا بھرپور ساتھ دیا۔

12 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 124رنز اسکور کیے،دونوں کے درمیان چوتھی وکٹ پر 154 رنز کی شراکت ہوئی۔

کپتان ولیمسن نے 55 رنز بنائے، لیستھ ملنگا نے تین وکٹیں حاصل کیں، جوابی اننگز میں سری لنکا کی ٹیم 42 ویں اوور میں 249 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔

تھیشارا پریرا نے 80 رنز ، ڈک ویلا نے 46 اور پریرا نے 43 رنز اسکور کیے جس کے بعد 115 رنز کی جیت کے ساتھ نیوزی لینڈ نے تین میچوں کی سیریز بھی تین صفر سے اپنے نام کرلی۔

تازہ ترین