• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف اے ٹی ایف کا پہلی مرتبہ پاکستان کے اقدامات پر اظہار اطمینان

پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے سڈنی میں ہونے والے اجلاس میں عمل درآمد رپورٹ پیش کر دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف نے پہلی مرتبہ پاکستان کے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا ہے۔

پاکستانی وفد نے سڈنی میں ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے اقدامات سے آگاہ کیا۔

وفد نے اجلاس کو بتایا کہ بینکنگ نظام کو بہتر کیا گیا ہے اور مزید بہتری بھی لا رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ ماہ پیرس میں ایف اے ٹی ایف اجلاس میں اس رپورٹ کا مزید جائزہ لیا جائے گا۔

مئی کے مہینے میں ایف اے ٹی ایف کا ایک اور اجلاس سری لنکا یا سڈنی میں ہو گا۔اس اجلاس تک پاکستان کو مزید 26نکات پر عمل درآمد کرنے کا کہا گیا ہے۔

اجلاس میں ستمبر میں ہونے والے ایک اوراہم اجلاس کے لئے سفارشات کو حتمی شکل دی جائے گی۔

تازہ ترین