• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی حکومت نے5مہینوں میں قوم کو مزید 2240ارب روپے مقروض کردیا،اسفند یار

پشاور( نامہ نگار) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ قرضے مخالف پی ٹی آئی سرکار نے قرضوں کے حوالے سے تمام پرانے ریکارڈ ز توڑ دیے ہیں،قرضوں کے حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی تازہ ترین معلومات ہوش اُڑانے والی ہیں،کپتان کے ساڑھے تین ماہ میں ہر پاکستانی تقریبا مزید دس ہزار روپے قرض دار ہوگیا پی ٹی آئی حکومت نے5مہینوں میں قوم کو مزید 2240ارب روپے مقروض کردیا،،ولی باغ چارسدہ میں باچا خان مرکز میڈیا ڈویژن کے اہلکاروں سے ملاقات میں اسفندیار ولی خان نے کہا کہ حکومت کی کارکردگی بدترین حد تک مایوس کن ہے کیونکہ کپتان روزانہ کی بنیاد پر 15ارب روپے کا قرض لے رہا ہے جبکہ پانچ مہینوں میں حکومت 2240ارب روپوں کا قرض لے چکی ہے۔

تازہ ترین