• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیسکو کو2حصوں میں تقسیم کرنے کیلئے کاغذات کی تیار ی شروع

لاہور(سپیشل رپورٹر ) لیسکو کو دوحصوں میں تقسیم کرنے کے لئے ورکنگ پیپزر کی تیاری شروع ہو گئی ہے ، پییکو نےصارفین کی تعداد میں اضافہ کی وجہ سے لیسکو کو دو حصو ں لیسکو ون اور لیسکو ٹو میں تقسیم کرنے کی ہدایت کی ہے جس کے لئے ورکنگ پیپرز تیار ہو رہے ہیں ، لیسکو ون میں شیخوپورہ ننکانہ صاحب اور لاہور شامل ہو گا لیسکو ٹو میں قصور، اوکاڑہ اور ڈیفنس سرکل کے علاقے شامل ہو گے ، ورکنگ پیپرز کے لئے دونوں کمپنیوں کے علاقوں، صارفین ، ملازمین ، ٹرانسمیشن نیٹ ورک فیڈروں، ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمروں، گرڈ سٹیشنوں، ٹرانسمیشن لائنوں، لائن لاسز اور سروس کوالٹی سمیت دیگر امور کے متعلق تفصیلات شامل ہو گی ۔
تازہ ترین