• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں جمعے کی مناسبت سے سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔

ڈی آئی جی کوئٹہ کے مطابق کوئٹہ میں اہم اور حساس مقا ما ت پر پو لیس کی نفری کی تعیناتی کے علاوہ فرنٹیئرکور کا گشت بھی جاری ہے۔

کوئٹہ کے پانچ مختلف مقاما ت پر کوئیک رسپا نس فور س کے اہلکار تعینات ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے فوری نمٹا جا سکے۔

شہر میں 38سوپو لیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ خصوصی ناکہ جات بھی قائم ہیں۔

ڈی آئی جی کی ہدا یت پر نماز جمعہ کے دوران ایس پیز اپنے سر کل، جبکہ ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز علاقے میں گشت کر تے رہیں گے اور مساجد میں جا نے والے افراد کو بھی چیکنگ کے مراحل سے گزرنے کے بعد اجازت ہو گی۔

شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر فر نٹیئر کور کے اہلکار گاڑیوں کو مکمل چیکنگ کے بعد داخلے کی اجازت دیتے ہیں۔

تازہ ترین