• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بحریہ کے جہاز وں کا ایرانی بندرگاہ کا دورہ


پاک بحریہ کے جہاز وں پی این ایس خیبر، راہ نورد ، مدد گار اورپاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے جہاز ژوب نے ایران کی بندرگاہ بندر عباس کا دورہ کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بندر گاہ آمد پر ایرانی بحریہ کے آفیسرز نے جہاز کاپُر جوش استقبال کیا اورمشن کمانڈر کموڈور محمد سلیم نے ایرانی فرسٹ نیول ریجن کے کمانڈر اور گورنر ہرموزگان سے ملاقاتیں کی۔

ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

مختلف ممالک کے سفارت کاروں اور ایرانی بحریہ کے آفیسرزنے پی این ایس خیبر کا دورہ بھی کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ جہازوں کے ان دوروں سے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

تازہ ترین