• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے پاکستان کو متنازع آبی منصوبوں کے معائنے کی اجازت دیدی

لاہور(خبرایجنسی) بھارت نے پاکستان کو متنازع آبی منصوبوں کے معائنہ کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد پاکستانی انڈس واٹر کمشنر27 جنوری کو ہی اپنی ٹیم کے ہمراہ بھارت جائیں گے اوردریائے چناب کے دو منصوبوں کا جائزہ لینگے ۔پاکستانی انڈس واٹر کمشنر سید مہر علی شاہ کے مطابق بھارت نے پا کستان کو دریائے چناب پر زیر تعمیر آبی منصوبوں کے معائنے کے لئے گرین سگنل دے دیا ہے، امید ہے کہ معاملات طے ہوتے ہی پاکستانی انڈس واٹر کمشنر کی سربراہی میں پا کستانی وفد جنوری کے آخر میں بھارت روانہ ہو جائے گا، پاکستانی وفد 27 جنوری سے یکم فروری تک بھارت کا دورہ کرے گا، پاکستانی ماہرین کا وفد دریائے چناب پر بننے والے منصوبے لوئر کلنائی اور پاکل دل کا معائنہ کرے گا، بھارت کی جانب سے دریائے چناب پر بنائے جانے والے دیگر منصوبوں کی معائنہ کے حوالے سے بھی مثبت اشارے ملے ہیں۔

تازہ ترین