• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عرس حضرت شاہ رکن عالمؒ کے سلسلے میں قلعہ کہنہ پر گرینڈ صفائی آپریشن

ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے عرس حضرت شاہ رکن عالم کے سلسلے میں قلعہ کہنہ پر گزشتہ روز گرینڈ صفائی آپریشن کیا گیا۔اس موقع پر دربار کے احاطے کو پانی سے دھوکر ملحقہ گراؤنڈز کی بھی صفائی کی گئی اور چونا ڈالا گیا۔منیجنگ ڈائریکٹر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اقبال فرید کی ہدایت پر قلعہ کہنہ قاسم باغ کے سامنے خصوصی صفائی کیمپ بھی قائم کردیا گیا ہے جس میں 24 گھنٹے عملہ موجود رہے گا۔اس حوالے سے ڈپٹی منیجر آپریشن انوار الحق عرس مبارک پر صفائی انتظامات کے حوالے سے فوکل پرسن بھی نامزد کردیا گیا ہے۔
تازہ ترین