• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رائیڈنگ پاکستان سے ٹریفک قوانین سے متعلق آگہی پیدا ہوگی،گورنرسندھ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کراچی میں سماجی ، ثقافتی ، ادبی اور کھیلوں کی سرگرمیاں عروج پر ہیں ہم سب کی یہ سماجی ذمہ داری ہے کہ عوام کی صحت ، تعلیم اور دیگر شعبوں میں بہترین سہولیات فراہم کرنے میں حکومت کا ساتھ دیں رائڈ پاکستان نے کراچی میں بائیک رائیڈنگ کا نیا ٹرینڈ متعارف کروایا ہے ۔ موجودہ وفاقی حکومت ہر اس ایونٹ کی بھرپور حوصلہ افزائی کررہی ہے جس سے کراچی کی رونقوں میں اضافہ ہویہ بات انہوں نے رائڈ پاکستان ریلی کے موقع پر کہی ۔ گورنرسندھ نے کہا کہ مجھے یہ جان کر بے حد خوشی ہوئی کہ اس ریلی کا انعقاد ایک بڑے مقصد کے لئے کیا گیا وزیراعظم نے ہمیشہ صحت مند سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کی ہدایت کی ہے اس ضمن میں ان کے وژن کے تحت موجودہ حکومت صحت مند سرگرمیوں کو پروان چڑھانے میں اپنا کردار ادا کررہی ہے جس سے دنیا میں ملک کے لئے مثبت پیغام پہنچایا جا سکے،انہوں نے کہا کہ رائیڈ پاکستان کے انعقاد سے شہر میں محفوظ رائڈ نگ اور ٹریفک کے قوانین پر عمل درآمد کی اہمیت کے بارے میں عوام میں بیداری پیدا کی جا سکے گی پروگرام کے انعقاد سے پاکستان کے سوفٹ امیج کو مزید بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ موٹر سائیکل سواروں کے درمیان سماجی ذمہ دایوں کے جذبات کو فروغ دیا جا سکے گا ۔

تازہ ترین