• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی اواے آئین میں ترمیم،صدرمملکت کا بطور پیٹرن عہدہ ختم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے اپنے آئین میں ترمیم کرتے ہوئے صدر مملکت کے بطور پیٹرن کا عہدہ اور چاروں صوبائی گورنرز کے صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے سرپرست کا عہدہ بھی ختم کرتے ہوئے ان کی جگہ صنعت کاروں کو آگے لانے کا فیصلہ کیا ہے۔غیر آئینی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر روئنگ فیڈریشن کے سکریٹری شہباز ابراہیم کو معطل کردیا ہے۔ ہاکی فیڈریشن کے سابق سکریٹری رانا مجاہد علی خان پر عائد دس سال کی پابندی میں نرمی کرتے ہوئے سات سال مکمل ہونے پر اسے ختم کردیا ہے۔پی او اے نے پنٹاتھلون اور تلوار بازی فیڈریشن کو عارضی طور پر رکنیت دے دی ہے ، فٹبال فیڈریشن کے حوالے سے پی او اے نے فیفا کے فیصلے کے بعد اس کی بحالی پر غور کرنے کا عندیہ دیا ہے، قومی بیچ گیمز رواں سال ستمبر میں کراچیمیں ہوں گے جس میں آٹھ غیر ملکی کھلاڑیوں کو بھی مدعو کیا جائے گا۔
تازہ ترین