• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


چین میں روایتی لالٹین شو کا انعقادگیا ہے جس سے شہر رنگ برنگی روشنیوں سے جگمگا اْٹھا ۔

چین کے شہر Chongqing میں روایتی میلے لابا کے موقع پر منعقد ہونے والے اس سالانہ لالٹین شو میں شہر بھر کو مختلف اشکال کی رنگ برنگی دیوہیکل لالٹینوں سے سجایا گیا جس نے نہ صرف شہر کی خوبصورتی میں چار چاند لگا دیئے بلکہ دیکھنے والوں کو بھی مبہوت کردیا۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد کئے جانے والے روشنیو ں سے بھرپور اس روایتی شو کو دیکھنے کیلئے سیکڑوں افراد یہاں کا رْخ کر رہے ہیں اور روشنیوں بھرے اس نظارے کو انجوائے کر رہے ہیں ۔

اس دوران ڈریگن ڈانس اور فولک میوزک لا بھی اہتمام کیا گیا جس نے میلے کی رونقوں کو چار چاند لگا دیئے۔

تازہ ترین