• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم اپنے وزرا ء کو لگام دیں، ن لیگی رہنما

مسلم لیگ ن کے رہنما ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف وزیراعظم کی ہمشیرہ سے متعلق وضاحت دینے پر تیار نہیں، علیمہ خان کے متعلق پوچھا جاتا ہے تو گالیوں پر اتر آتے ہیں۔

ملک محمد احمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اطلاعات پنجاب کا رویہ بالخصوص غیر پارلیمانی ہے، وزیراعظم عمران خان مہربانی کر کے اپنے وزرا ءکو لگام دیں، چور چور کے شور شرابے میں کہیں یہ نظام نہ منہدم ہوجائے۔

رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ قانونی کارروائیاں آگے بڑھیں تو آپ کو حقیقت کا سامنا کرنا پڑے گا، حکومت کے وزرا کا رویہ انتہائی ہتک آمیز ہوتا ہے، میں اسمبلی میں گالی کھانے نہیں آتا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم ليگ ن نے اپنے تجربات سے بہت کچھ سیکھا ہے، پنجاب میں آپ کی ٹیم کا یہ حال ہے کہ ایک وزیر گالیاں دیتا رہتا ہے، اپنے وزرا کو روکیں لوگوں کی عزتیں نہ اچھالیں ۔

تازہ ترین