• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرین لائن پروجیکٹ ، رواں سال مئی سے بسیں چلائی جاسکیں گی

کراچی(اعجاز احمد/اسٹاف رپورٹر)گرین لائن پروجیکٹ کے روٹ پر زیر تعمیرنمائش اسٹیشن کا کام مکمل ہوتے ہی مئی 2019 میں بسیں چلائی جاسکیں گی، جبکہ ایم اے جناح روڈ پر مزار قائد سے کے جی اے گراؤنڈ (طائی کراٹے سینٹر) تک زیرزمین نمائش اسٹیشن کے ساتھ ساتھ دیگر تعمیراتی کا م اپریل کے اواخر تک مکمل ہونے کا امکان ہے ۔کراچی انفرا اسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (کے آئی ڈی سی ایل) کے حکام کا کہنا ہے کہ گرین لائن منصوبہ سرجانی ٹاؤن سے گرومندر، مزارقائد تک قریباًمکمل ہوچکا ہے، سرجانی سے گرومندر تک 22 کلومیٹرطویل سڑک تعمیر ہوگئی ہے، جس پر اسٹریٹ لائٹس بھی روشن ہوچکی ہیں، گرین لائن کے ٹریک کے دونوں جانب آہنی حفاظتی باڑھ بھی نصب کی جاچکی ہے، البتہ 21 اسٹیشنز کی تعمیرا بھی آخری مراحل میں ہے۔
تازہ ترین