• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینٹ ہیلینا کے برطانوی جزیرہ پر 75فیصد آبادی موٹاپے کا شکار

لندن ( نیوز ڈیسک ) ایک برطانوی جزیرہ کو طبی ٹائم بم کا سامنا ہے جہاں 75فیصد آبادی موٹاپے کا شکار ہے۔ٹیلی گراف کے مطابق دوردراز وقع برطانوی جزیرہ سینٹ ہیلینا پر 10بالغان میں سے سات کا وزن زیادہ ہے یا وہ موٹاپے کا شکار ہیں جبکہ یہاں پر نصف نوجوان مستقل تمباکو نوشی کرتے ہیں جنوبی بحر اوقیانوس میں آتش فشانی آئوٹ پوسٹ (چوکی) پرکل آبادی صرف 4534ہے اور بیشتر مہلک بیماریوں مثلاً ذیابیطس اور امراض قلب میں مبتلا ہیں۔جزیرہ کے ہیلتھ ڈاریکٹوریٹ کے مطابق 75فیصد بالغان اور 40فیصد بچے اوسط سے زیادہ وزن کے ہیں یا انہیں موٹاپے کا سامنا ہے۔ 30فیصد کو ہائی بلڈ پریشر اور 25فیصد کو ذیابیطس نے گھیر رکھا ہے۔ اس کے برعکس برطانیہ کی آبادی میں صرف 6فیصد افراد کو ان امراض کا سامنا ہے۔ سینٹ ہیلینا کا دوردراز کے علاقے میں واقع ہونے کے باعث درآمدی پراسس شدہ خوراک پر انحصار ان امراض کا سبب بتایا گیا ہے۔
تازہ ترین