• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرین نے بریسٹ کینسر کی پیش گوئی کیلئے گیم چینجر ٹیسٹ تیار کرلیا

لندن (پی اے) طبی ماہرین نے بریسٹ کینسر کے خطرے کی پیش گوئی کے لیے ممکنہ گیم چیجنگ ٹیسٹ تیار کرلیا ہے۔ کینسر ریسرچ یوکے نے کہا ہے کہ یہ ٹیسٹ فیملی ہسٹری اور سیکڑوں جینٹک مارکرز کو وزن جیسے دوسرے عوامل سے یکجا کرتا ہے تاکہ سب سے جامع اندازہ دے سکے۔ ٹیسٹ معمول کے ٹیسٹ کے طور پر این ایچ ایس میں دستیاب نہیں، کچھ جی پیز اور سپیشلسٹس پہلے اس کی آزمائش کررہے ہیں۔ یہ ٹیلرڈ سکریننگ کے ذریعے کینسر کی جلد پیش گوئی کرنے کی کوشش کا حصہ ہے۔ ریسرچ کرنے والوں کا کہنا ہے کہ زیادہ خطرے کی شکار خواتین کو روک تھام کے علاج فراہم کیے جائیں گے یا مزید جیکٹ کی پیشکش کی جائے گی ہر سال55ہزار خواتین کی بریسٹ کینسر کی تشخیص کی جاتی ہے او ران خواتین میں کینسر زیادہ ہوتا ہے جو خطرے کے زیادہ عوامل کی حامل ہوتی ہیں۔ یونیورسٹی آف کیمبرج کے لیڈ ریسرچر پروفیسر انٹولنس ایٹونیو نے کہا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب کسی نے بریسٹ کینسر کی ایک پیش گوئی کے لیے اس قدر زیادہ عناصر کو یکجا کیا ہے، یہ ٹیسٹ گیم چیجنگ ہوسکتا ہے، کیونکہ ہم نے زیادہ خطرے کی شکار کے علاوہ خطرے کی مختلف سطح کی حامل خواتین کی نشاندہی کی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ مزید افراد کی جلد تشخیص کی جاسکتی ہے۔ بہرحال یہ سمجھنے کے لیے کہ اس طریقے کو کس طرح استعمال کیا جاسکتا ہے۔ مزید ریسرچ اور آزمائش کی ضرورت ہے۔ بریسٹ کینسر فائو چیریٹی نے اسے امید افزا قدم قرار دیا ہے۔ تاہم زور دیا ہے کہ مزید ریسرچ کی ضرورت ہے۔ اس کی ترجمان ایلونیڈ ہووز نے کہا ہے کہ کچھ ایسے عوامل بھی ہیں جن کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔ بہرحال ایسے اقدامات ہیں جو بریسٹ کینسر کے خطرے کو کم کرنے کے لیے ہر ایک کرسکتا ہے۔
تازہ ترین