• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اندرونی،بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مشترکہ قومی ردعمل ضروری ہے، آرمی چیف

کوئٹہ(صباح نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان کی خوشحالی کو بلوچستان کی خوشحالی سے منسلک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ریاستی اداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے۔ ہمارے اندرونی و بیرونی چیلنجز جامع قومی ردعمل کا تقاضا کرتے ہیں ۔آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں تیسری نیشنل سکیورٹی ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء نے جی ایچ کیو میں جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ قوم نے امن کے حصول کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں ،قوم کو درپیش اندرونی و بیرونی چیلنجز جامع حکمت عملی کا تقاضا کرتے ہیں۔پاکستان کی خوشحالی بلوچستان کی خوشحالی سے منسلک ہے ۔ پاک فوج ریاستی اداروں سے مل کر مربوط قومی حکمت عملی پرعمل پیرا ہے، شرکا ء نے تیسری نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے انعقاد پر پاک فوج کے سربراہ کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی قومی ترقی میں بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔تیسری نیشنل سکیورٹی ورکشاپ تین ہفتے تک کوئٹہ میں جاری رہی۔

تازہ ترین