• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی ایچ کیو اور ڈی ایچ او شانگلہ کا عملہ چار کول اور پولیو فنڈ سے محروم

پشاور (خصوصی نامہ نگار)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شانگلہ کا عملہ پولیو کی پچھلی 12 مہمات کے پولیو انٹرٹینمنٹ فنڈ اور چار کول و ایندھن لکڑی سے محروم ہے۔ شکایات کے باوجود عملے کی کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے خبردار کیا ہے کہ ایک ہفتے کے اندر پولیو انٹرٹینمنٹ فنڈ کی ادائیگی اور چار کول وایندھن لکڑی کی فراہمی یقینی نہ بنا نے کی صو رت میں دیگر عملے کے لئے فرائض کی انجام دہی ممکن نہیں ہوگی۔ اس سلسلے میں پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ڈاکٹروں، نرسوں، درجہ چہارم ملازمین اور پیرا میڈیکس کے عہدیداروں کا مشترکہ اجلاس ڈی ایچ کیو شانگلہ میں منعقد ہوا جس میں صورتحال پر غورض وخوض کیا گیا۔ اور کہا گیا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال، بنیادی ودیہی مراکز کے ڈاکٹروں اور ملازمین کو چار کول کی فراہمی کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھایا جبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال نے اکتوبر 2018 میں ٹھیکہ دیا ہے ٹھیکیدار نے چند ٹن چار کول سپلائی کیا ہے ۔تاہم ڈپٹی کمشنر کی کمیٹی نے اس کا معیار ناقص قرار دیا ہے۔ اجلاس میں اس امر پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ پچھلی 12 مہمات کی پولیو انٹرٹینمنٹ فنڈ ڈاکٹروں اور دیگر عملے کو جاری نہیں کیا گیا جس کے خلاف کئی بار شکایت کی گئی لیکن شنوائی نہیں ہوئی۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ عدم سپلائی پر ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی کی جائے اور کھلی مارکیٹ سے چارکول اور ایندھن لکڑی خریدی جائے جبکہ اس مد کا فنڈ تنخواہوں میں ایڈجسٹ کیا جائے۔ے والے اہلکاروں کو براہ راست ادائیگی کی جائے۔
تازہ ترین