• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرک کے سالانہ امتحانات 14فروری سے شروع ہونگے

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) میٹرک کے سالانہ امتحانات 14فروری سے شروع ہونگے،آئندہ چند روز میں رول نمبر متعلقہ اسکولز اور پرائیویٹ امیدواروں کو ان کے دیئے گئے ایڈریس پر ارسال ردیئے جائیں گے بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ سید عباداللہ شاہ غرشین نے کہاہے کہ میٹرک کے سالانہ امتحانات 14فروری سے شروع ہونگے،اس کے لئے ڈیٹ شیٹ جاری کردی گئی ہے، اساتذہ کی ڈیوٹیاں لگانے کے لئے امتحانی کمیٹی مختلف آپشنز پرغور کررہی ہے ،جس میں اساتذہ کاتجربہ گزشتہ امتحان میں کارکردگی ،سینارٹی اور قرعہ اندازی سمیت مختلف آپشنززیر غور ہیں اور جلد ہی امتحانی کمیٹی فیصلہ کر کے اساتذہ کی ڈیوٹیاں فائنل کرے گی ،امتحانات میں نقل کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی،طلبا اپنی تیاری مکمل کریں ،آیندہ چند روز میں رول نمبر متعلقہ اسکولز اور پرائیویٹ امیدواروں کو ان کے دیئے گئے ایڈریس پر ارسال کردئیےجائیں گے۔
تازہ ترین