• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹھارہویں ترمیم سے متعلق سندھ حکومت کی درخواست مسترد

اٹھارہویں ترمیم سے متعلق سندھ حکومت کی درخواست سپریم کورٹ نے مسترد کردی۔

چیف جسٹس نے اٹھارہویں ترمیم کے حوالے سے فیصلہ سناتے ہوئے کہاکہ سندھ حکومت کی درخواست مسترد کرنے کی وجوہات سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے میں دی جائیں گی۔

واضح رہے سندھ حکومت نے صوبائی اختیارات سے متعلق سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی تھی،سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کیس نمٹادیا۔

یاد رہے کہ پاکستان کے آئین میں اٹھارویں ترمیم 8 اپریل 2010 کو قومی اسمبلی نے منظور کی گئی جس کے تحت صدر کے پاس موجود تمام ایگزیکٹو اختیارات پارلیمان کو منتقل ہوئے۔

اس ترمیم کے ذریعے پاکستان کے شمالی مغربی سرحدی صوبے (سرحد) کا نام تبدیل کر کے خیبر پختونخوا رکھا گیا اور وفاق سے زیادہ تر اختیارات صوبوں کو منتقل ہوئے۔

تازہ ترین