• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوست مملک کے پاس مدد کیلئے آخری بار گئے،بھارت چاہے تو سی پیک میں شامل ہوسکتا ہے،وزیر خزانہ

اسلام آباد(نمائندہ جنگ،ایجنسیاں)وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہےکہ دوست ممالک کے پاس مدد کیلئے آخری بار گئے،بھارت چاہے تو سی پیک میں شامل ہوسکتا ہے،دنیاپاک ایران تجارت میں رکاوٹیں پیدا کرنا بند کرے، بھارت سے تجارتی تعلقات بڑھانے کے لئے اقدامات شروع کئے ہیں،پاکستان،چین نے سی پیک میں تیسرے ملک کو شمولیت کی دعوت پر اتفاق کیا،ترکی سےٹریڈ فریم ورک معاہدہ کرینگے،چین کے بی آرآئی پروگرام کے تحت چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کی تکمیل اور توسیع سے یہ خطہ 21ویں صدی کی عالمی معیشت کا محور بن جائے گا،پاکستان کے دوست ممالک نے مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے،یہ آخری مرتبہ ہے کہ پاکستان نے مدد مانگی ہے، ہم ایران،بھارت اور ترکی سمیت تمام ہمسایہ اور علاقائی ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانا چاہتے ہیں۔ایران اہم مغربی ہمسایہ ملک ہےاور دنیاپاکستان اور ایران کے مابین تجارت میں رکاوٹیں پیدا کرنا بندکرے۔بدھ کو برکی انسٹیٹیوٹ آف پبلک پالیسی(بی آئی پی پی) کے زیر اہتمام سالانہ رپورٹ کے اجراءکی تقریب سے خطاب میں اسد عمر نے کہا کہ جب بھی عالمی بنک اور دیگر عالمی اداروں کےنمائندگان نے مجھ سے ملاقات کی تو انہوں نےعلاقائی تجارت کے فروغ کے لیے بھارت کے ساتھ بہترین تجارتی تعلقات کا مشورہ دیا لیکن تعجب کی بات یہ ہے کہ دوسرے اہم پڑوسی ملک ایران کے بارےمیں کوئی مشورہ نہ دیا۔

تازہ ترین