• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نائن الیون میں بچ جانے والا امریکی شہری کینیا میں ہلاک

واشنگٹن(آئی این پی)امریکہ میں نائن الیون حملوں کے دوران بچ جانے والا امریکی شہری کینیا میں دہشت گرد حملوں میں مارا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی بزنس مین جیسن اسپنڈلر2001میں امریکہ میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں بچ گئے تھے تاہم گزشتہ روز17سال بعد امریکی شہری کینیا میں دہشت گرد حملوں میں مارا گیا،جیسن کی والدہ کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کا آفس ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں تھا تاہم نائن الیون کے دن جب دہشت گردوں نے جہاز ٹاورز سے ٹکرائے،ان کے بیٹے کو آفس پہنچنے میں دیر ہوگئی جس کے باعث وہ بچ گیا۔جیسن کے والدین کا کہنا ہے کہ نائن الیون کے دہشت گرد حملوں کے بعد ان کے بیٹے نے اپنی زندگی دوسروں کی مدد کے لیے وقف کردی تھی تاہم موت اس کو کینیا لے گئی اور دہشت گردوں کے حملے میں مارا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں دہشت گردوں نے حملہ کرکے21افراد کو ہلاک کردیا تھا۔
تازہ ترین