• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آگ بجھانے کے ناقص انتظامات پر دکان سیل ،10منشیات فروش گرفتار

ملتان (سٹاف رپورٹر)سول ڈیفنس ملتان نے آگ بجھانے کے ناقص انتظامات پر گیس ریفلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک دکان سیل کرتے ہوئے مالک محمد عدنان کیخلاف مقدمہ درج کروادیا ۔پولیس تھانہ سٹی نے بد نام زمانہ منشیات فروش ،شہباز، انور ،سلیمان کو باغ حسین سکیم سے گرفتار کر کے دوکلو سے زائد چرس برآمد کرلی ۔پولیس تھانہ مظفرآباد میں علی والا سے جمیل کو گرفتار کرکے ایک پاؤ چرس برآمد کرلی ۔ پولیس تھانہ سٹی و صدر شجاع آباد نے محمد وسیم محمد آصف اور بشارت حسین کو گرفتار کرکے آدھا کلو سے زائد چرس اور 28 لیٹر شراب برآمد کر لی۔ پولیس تھانہ قطب پور نے چاہ جموں والا سے محمد زبیر کو گرفتار کرکے 20 لیٹر شراب برآمد کر لی ۔ لاکھوں روپے کا بوگس چیک دینے کے الزام میں ایک شخص سرفراز کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ تھانہ شاہ شمس  نے رضوان خالد کے خلاف 80 لاکھ روپے کابوگس چیک اور تھانہ صدر ملتان  نے ریاض کیخلاف 7 لاکھ روپے کابوگس چیک دینےپرمقدمات درج کرلئے۔ پولیس تھانہ مظفرآباد نے تیزرفتار ٹریلر ڈرائیور کو روک کر اس کا لائسنس چیک کیا تو وہ جعلی نکلا پولیس نے ملزم عمیر اقبال کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا ۔پولیس تھانہ جلیل آباد نے ریلوے اسٹیشن کے قریب سرائے میں ناقص سکیورٹی انتظامات پرمالک سرائے رانا یاسرکے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
تازہ ترین