• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیلی فیکس کے رہائشی کو ڈکیتی کے جرم میں ساڑھے 3سال قید

ہیلی فیکس (زاہد انور مرزا) ہیلی فیکس کے رہائشی انجم ظفر کو لیڈز کرائون کورٹ کی طرف سے چوری و ڈکیتی کا الزام ثابت ہونے پر ساڑھے تین سال جیل کی سزا سنادی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ہیلی فیکس یارک وارڈ کے رہائشی41سالہ انجم ظفر کو ہیلی فیکس فری سکول لین پر واقع فارمیسی سے چھری کی نوک پر کیش اور دیگر قیمتی اشیا سامان چوری کرنے کا الزام ثابت ہونے پر ساڑھے تین سال کی سزا سنادی گئی۔ ملزم انجم ظفر نے ڈکیتی کے وقت اپنے چہرے پر ماسک پہن رکھاتھا۔ تاہم ویسٹ یارکشائر پولیس نے ڈی این اے اور سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا۔ ویسٹ یارکشائر پولیس کے انسپکٹر نے لیڈز کرائون کورٹ کو بتایا کہ ملزم ظفر انتہائی خطرناک جرائم میں ملوث ہے جو کسی رعایت کا حق دار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی ذمہ داری ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے ان کا کہنا تھا کہ وہ کمیونٹی کے شکر گزار ہیں جو ایسے جرائم کی رپورٹ کرتے ہیں۔
تازہ ترین