• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرے برطانیہ میں پہلی مرتبہ کار کامقبول رنگ بن گیا

لندن( پی اے ) گرے برطانیہ میں پہلی مرتبہ کار کامقبول رنگ بن گیا ہے، اسے موسم سرما کے اثرات بھی کہہ سکتے ہیں لیکن اگر آپ کے سامنے ٹریفک بہت زیادہ ہو تو منظر اصل سے زیادہ گرے نظر آتاہے، 2018 کے دوران کم وبیش نصف ملین افراد نے گرے رنگ کی کار یں خریدیں، اس طرح موٹر مینوفیکچرنگ سوسائٹی اور ٹریڈرز کے مطابق یہ رنگ پہلی مرتبہ برطانیہ میں کاروں کا مقبول ترین رنگ بن گیا گزشتہ سال رجسٹرڈ کرائی گئی کم وبیش20 فیصد کاروں کارنگ گرے تھا گزشتہ سال رجسٹرڈ کرائی گئی کم وبیش 50 فیصد کاروں کارنگ یاتو سیاہ،گرے یا سفید تھا۔2018 کے دوران کاروں کی فروخت میں کمی ریکارڈ کی گئی اس لئے ہر رنگ کی کاروں کی فروخت کی تعداد میں کمی ہوئی ،نارنجی رنگ کی کاریں منفرد رہیں جن کی مقبولیت 37 فیصد تک پہنچ گئی جبکہ بیج کلر کی مقبولیت میں 28 فیصد اضافہ ہوا کریم کلر کی کار کی مقبولیت میں سب سے زیادہ کمی ہوئی اور 2018 کے دوران صرف559 افراد نےکریم کلر کی کار خریدنے کوترجیح دی۔
تازہ ترین