• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی جی راولپنڈی عرفان منگی کو منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹس اسکینڈل کی تحقیقاتی ٹیم کا سربراہ بنانے کا فیصلہ

کراچی (اسد ابن حسن) اعلیٰ نیب حکام اس بات پر متفق ہوگئے ہیں کہ میگا منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹس اسکینڈل جس کی تحقیقات ایف آئی اے کی جے آئی ٹی نے مکمل کی اور پھر عدالتی حکم کے بعد ان تحقیقات کے تناظر میں نیب کو 16ریفرنس عدالت میں دائر کرنے اور مزید تحقیقات کیلئے ایک اور تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے اور تحقیقات دو ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دیا۔ اس نیب تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ راولپنڈی کے ڈائریکٹر جنرل عرفان نعیم منگی کو مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے نیب ہیڈکوارٹر میں ایک اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوگا جس میں موجودہ تقرری کے علاوہ تحقیقات سے متعلق دیگر اہم فیصلے کیے جائیں گے۔ مذکورہ سیٹ اَپ میں دیگر صوبوں کے نیب افسران اور جے آئی ٹی کے کچھ افسران مذکورہ تحقیقات میں ان کی معاونت کریں گےکیونکہ عدالتی حکم کے مطابق ریفرنسز راولپنڈی، اسلام آباد احتساب عدالت میں دائر کیے جائیں گے۔ عرفان منگی کا انتخاب اس لیے کیا گیا ہے کہ وہ بہت باریک بینی سے تحقیقات کراتے رہے ہیں جس کی وجہ سے نیب نے بہت سے اہم ریفرنسز دائر کیے جس میں آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل، صاف پانی اسکینڈل اور 56کمپنیوں کو قائم کرنے اور ان کو ٹھیکے دینے کے اسکینڈل شامل ہیں۔
تازہ ترین