• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جزوی شٹ ڈاؤن5ویں ہفتے میں داخل امریکی معیشت کو3ارب ڈالر کا نقصان

واشنگٹن (نیوز ایجنسی )امریکا میں حکومتی شٹ ڈاؤن 5ویں ہفتے میں داخل ہوگیا ،اب تک امریکا کو شٹ ڈاؤن کے باعث 3ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پیلوسی کے درمیان طنزیہ کلمات کا تبادلہ ہوا لیکن وفاقی حکومت کی جزوی بندش کےخاتمے کی کوئی صورت سامنے نہیں آئی، نینسی پیلوسی نے سرحد پر دیوار کی تعمیر کو صدر کی عیاشی سے تعبیر کیا جبکہ صدر نے نینسی کو فنڈز کی فراہمی کیلئےمذاکرات میں رکاوٹ قرار دیا جبکہ شٹ ڈاؤن کے باعث امریکا کو روزانہ 170 ملین ڈالر نقصان بھگتنا پڑ رہا ہے۔
تازہ ترین