• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سویڈن میںاسٹیفن لووین دوسری مرتبہ وزیراعظم منتخب

اسٹاک ہوم(آئی این پی)سویڈن کی پارلیمنٹ نے اسٹیفان لووین کو دوسری مرتبہ وزیراعظم منتخب کر لیا ہے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ انتخاب ان کی سوشل ڈیمو کریٹک پارٹی اور گرین پارٹی کے درمیان پیدا ہونے والے سیاسی مفاہمت کا نتیجہ ہے۔ اس اتحاد کو گزشتہ ستر برس کا کمزور ترین حکومتی اتحاد قرار دیا گیا ہے۔ ان دونوں پارٹیوں کے پاس 349رکنی ایوان میں 167نشستیں ہیں۔ اس طرح لووین ایک اقلیتی حکومت کے سربراہ ہیں۔ حکومت سازی کے لیے 175ارکان کی ضرورت ہوتی ہے۔ سویڈن میں گزشتہ برس ستمبر میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے بعد سے کوئی مستقل حکومت نہیں تھی۔ لووین کے انتخاب کے بعد تقریبا چار ماہ سے جاری سیاسی بحران بظاہر ختم ہو گیا ہے۔
تازہ ترین