• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنیئر بیو روکریٹس محمد اعظم ، کاظم نیاز عثمان اختر باجوہ کووزیر اعظم کی جانب سےڈائریکٹو جاری کرنیکا اختیار

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) وزیر اعظم آ فس نے تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو واضح کیا ہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے ڈا ئریکٹو جاری کرنے کا ختیار وزیر اعظم کے صرف تین سنیئر بیو روکریٹس کو ہے جن میں وزیر اعظم کے سیکر ٹری محمد اعظم خان ، وزیر اعظم آ فس کے ایڈیشنل سیکر ٹری ون ڈاکٹر کاظم نیاز اور ایڈیشنل سیکر ٹری ٹو عثمان اختر باجوہ شامل ہیں ۔ وزیر اعظم آ فس کے جوائنٹ سیکر ٹری ایڈمن اسفند یار خان نے اس ضمن میں ایک آفس میمورنڈم جاری کیا ہے جس میں مذکورہ بالا تینوں افسروں کے دستخط ثبت کئے گئے ہیں ۔ وزارتوں اور ڈویژنوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر وزیر اعظم کا ڈائریکٹو آئے تو اس کے مجاز افسر کے دستخطوں کا موازنہ اس میمورنڈم میں دیے گئے دستخطوں سے کرلیا جا ئے۔یہ میمورنڈم تمام وفاقی سیکر ٹریوں ، ایڈیشنل سیکر ٹری انچارج ، صو بائی چیف سیکر ٹریوں بشمول چیف سیکر ٹری آ زاد جموں وکشمیر اور چیف سیکر ٹری گلگت بلتستان کو بھیجا گیا ہے۔
تازہ ترین