• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکی روڈ رحمت کالونی نمبر دو میں پانی کی قلت برقرار

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سرکی روڈ رحمت کالونی نمبر دو حاجی رحیم شاہ اسٹریٹ و ملحقہ گلیوں میں طویل عرصے سے پانی کی قلت برقرار ‘ ٹینکر مافیا کی چاندی ہو گئی اہل علاقہ نے بتایا کہ طویل عرصے سے پانی کی قلت کے باعث ٹینکر مافیا کی چاندی ہو گئی ہے متعلقہ حکام کو بارہا آگا کیا گیا اور احتجاج بھی ہوا جس پر سابق ایم ڈی واسا نے متعلقہ حکام سے رپورٹ بھی طلب کی تھی لیکن مزید پیشرفت نہیں ہو سکی انہوں نے صوبائی وزیر پی ایچ ای نور محمد دمڑسے اپیل کی کہ وہ علاقے میں کھلی کچہری منعقد کرکے قلت آب کا جائزہ لیں اور پانی کی قلت مستقل بنیادوں پر دور کی جائے ورنہ شدید احتجاج کیا جائیگا جس کی ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔
تازہ ترین