• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باجوڑ میں3پولیو کیسز سامنے آنےکے بعد انتظامیہ حرکت میں آگئی

باجوڑ(نمائندہ خصوصی) باجوڑ میں تین پولیو کیسز سامنے آنے کے بعد ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی ، ڈپٹی کمشنر کے مطابق انکارکرنیوالے والدین کیخلاف سخت کارروائی ہو گی، عوام پولیو مہم کامیاب بنائیں، پیر سے شروع ہونیوالے انسداد پولیو مہم کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے۔ انکارکرنیوالے والدین کیخلاف سخت کارروائی کی دھمکی ۔ غفلت برتنے والے اہلکاروں کیخلاف بھی سخت کارر و ا ئی کی جائیگی۔ سول کالونی خار میں منعقدہ پولیو مہم سے متعلق اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کے آفیسران نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ باجوڑ میں کوئی بھی نوگو ایریا نہیں اور جہاں بھی والدین نے بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے انکار کیا اُن کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
تازہ ترین