• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز ڈے اینڈ نائٹ کرانے کا خواہاں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امکان ہے کہ اس سال پاکستانی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مصنوعی روشنی میں گلابی گیند کے ساتھ کھیلی جائے گی۔ نومبر میں پاکستانی ٹیم نے آسٹریلیا میں دو ٹیسٹ میچ کھیلنا ہیں۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے دونوں ٹیسٹ ڈے نائٹ کرانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ دونوں میچز ایڈیلیڈ اوول اور برسبین میں کرائے جانے کی تجویز ہے ۔ آسٹریلیا میں روایتی طور پر ڈے نائٹ ٹیسٹ میچز ایڈیلیڈ اور برسبین میں ہی کھیلے جاتے ہیں۔ پاکستانی ٹیم نے2017میں برسبین میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کھیلا تھا۔ کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو کیون روبرٹس کا کہنا ہے کہ یہ بالکل واضح ہے کہ کوئی بھی وینیو لازمی ایک ٹیسٹ کی میزبانی کرے گا۔ اب ان مقامات پر مجوزہ سیریز کے دونوں میچز کو ڈے اینڈ نائٹ کرانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے، اگر ایسا ہوجاتا ہے توپھر یہ پہلی بار ہوگا کہ مکمل ٹیسٹ سیریز ڈے اینڈ نائٹ ہو۔ گلابی گیند سے ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ مسلسل تین سال سے کامیابی کے ساتھ کرائے جارہے ہیں اور آسٹریلیا میں عموماً سیریز کا ایک ٹیسٹ ڈے نائٹ ہوتا ہے، تاہم بھارت نے رواں سال ایڈیلیڈ میں ڈے نائٹ ٹیسٹ کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔

تازہ ترین