• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کی طبیعت ناساز آج پی آئی سی داخل کرایا جائیگا

لاہور(نمائندہ جنگ)مسلم لیگ ن کے قائد وسابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کو آج میڈیکل بورڈ کی سفارش پر پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) میں علاج کیلئےداخل کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کےبعد پی آئی سی کو سب جیل قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نواز شریف کی ناساز ی طبع پر اظہار تشویش کرتے ہوئے ان کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہےکہ والد کی طبیعت ٹھیک نہیں لیکن ہماری فیملی کو اس بارے میں آگاہ تک نہیں کیا گیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ انہیں بتایا گیا ہے کہ نواز شریف کی طبیعت ناساز ہے اورانہیں آج پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی ) منتقل کیا جائےگا ۔   
تازہ ترین