• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’باپ‘‘ کے گھونسلے میں آزاد پنچھی، ٹائیگر اور چیل اسے چلا رہے ہیں‘نصیب اللہ

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء حاجی نصیب اللہ اچکزئی نے کہا ہے کہ پارٹی اورصوبے کے وسیع مفاد میں تمام رہنماء اور ارکان یکجا ہو جائیں۔ بی اے پی کے معرض وجود میں آنے کے بعد اس کے گھونسلے میں آزاد پنچھی آکر بیٹھ گئے ٹائیگر اور چیل پارٹی کی ٹرین کو چلا رہے ہیں حالانکہ پلیٹ فارم تو موجود ہے مگر کوئی اسٹیشن نہیں مذکورہ ٹرین کو ڈرائیور اور ٹی ٹی چلا رہے ہیں پارٹی میں سابق وزراء ارکان اسمبلی اور سینئر سیاست دان موجود ہیں لیکن فردواحد کے ناموں سے پارٹی کو یاد کیا جاتا ہے جو درست عمل نہیں بلوچستان عوامی پارٹی صوبے اور عوام کے مسائل کے حل اور ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے وجود میں آئی تھی اسلئے ہم اپنے تمام ارکان ، ورکروں اور رہنمائوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ایک جگہ یکجا ہونے کا مطالبہ کرتے ہیں تا کہ کوئی اپنے ذاتی مفاد کیلئے گھونسلے کو برباد نہ کرسکے،بلوچستان عوامی پارٹی کسی کی جاگیر نہیں یہ صوبے کی پارٹی ہے اس کو رہنمائوں اور ورکروں نے کامیاب بنایا ہے اس لئے ذاتی مفادات کو پس پشت ڈال کر اجتماعی مفاد اور بلوچستان سمیت عوام کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے ۔
تازہ ترین