• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملازمہ گھر کا صفایا کرگئی، 9 گاڑیاں غائب، 2 ڈاکے، 7 چوریاں

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی ،چوری اورنقب زنی کی وارداتوں میں شہری 9گاڑیوں ، طلائی زیورات ،ملکی وغیرملکی کرنسی اوردیگراشیاء سے محروم ہوگئے ۔ تھانہ ریس کورس کو محسن رضانے بتایا کہ میری بیوی اوربچے گھر میں موجودتھے کہ 3 ملزم گھر میں داخل ہوئے اور اسلحہ کی نوک پرہم سے طلائی زیوارت،8لاکھ روپے،ڈالرز،ایل سی ڈی چھین کر فرارہوگئے ۔تھانہ ریس کورس کومحمد فیاض نے بتایا کہ چور میری دکان کے تالے کھول کر 2لاکھ 80ہزارروپے چوری کرکے لے گئے۔تھانہ واہ کینٹ کو ملک وقار احمد نے بتایاکہ 2 موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر مجھ سے اورمیرے دوست عبدالرشید سے 2موبائل اور10ہزارروپے چھین کر فرارہوگئے ۔تھانہ صدربیرونی کو محمد علی نے بتایا کہ گلشن آبادمیں کچھ افراد روڈ پر کھڑی گاڑی کا شیشہ توڑ کر اس میں پڑےپیسے لیکر بھا گ گئے ۔تھانہ پیرودھائی کے علاقہ خیابان سرسیدمیں تین موٹرسائیکل سواراسلحے کی نوک پر منرل واٹرکمپنی کی گاڑی نمبرآئی ڈی ایس 1830کے سیلزمین مظہربشیرسے 52ہزارروپے اورکارٹن چھین کرفرارہوگئے۔تھانہ پیرودھائی کے علاقہ بنگش کالونی میں دوموٹرسائیکل سوار ایک مشروب کمپنی کی گاڑی نمبرایل ای ایس 4862کے سیلزمین قمرشہزادسے گن پوائنٹ پر27ہزارروپے چھین کرلے گئے۔
تازہ ترین