• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک،70ہزار پاکستانیوں کو روزگار ملا ہمارے شہری 10؍ہزار سے کم، چینی سفیر

پشاور (نمائندہ جنگ) پاکستان میں چین کے سفیر یائو ژنگ نے پاکستان چین اقتصادی راہداری بارے منفی تصورات کو مسترد کر کرتے ہوئے اسے دونوں ممالک کے لئے فائدہ مند قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ سی پیک سے پاکستان میں معاشی استحکام آئے گا، سی پیک سے متعلقہ منصوبوں میں اب تک 70 ہزار پاکستانیوں کو روزگار ملا ہے جبکہ چینی باشندوں کی تعداد 10 ہزار سے کم ہے ، چین کے کوئی سیاسی عزائم نہیں ، پاکستان قومی حکمت عملی کے تحت شامل ہوا۔ پشاور یونیورسٹی کے ایریا سٹڈی سنٹر میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین خطے میں معاشی خوشحالی اور روابط چاہتا ہے اس مقصد کے لئے چھ اقتصادی راہداریاں شروع کی ہیں جن میں سے ایک سی پیک ہے جو پاکستان اور چین کے درمیان ایک اہم قدم ہے۔
تازہ ترین