• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف مقدمات میں مطلوب 11ملزمان گرفتار

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف مقدمات میں مطلوب 11ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ائیر پورٹ کے علاقے سے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لی تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی کوئٹہ پولیس عبدالرزاق چیمہ کی خصوصی ہدایت پر کوئٹہ کے مختلف تھانوں ائیر پورٹ ، سریاب ، نیو سریاب ، خالق آباد کی حدود میں پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ ائیر پورٹ کے علاقے سے چوری کی گئی موٹر سائیکل برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ڈی آئی جی پولیس کی خصوصی ہدایت پر پولیس نے مفرور مطلوب اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے گزشتہ کچھ عرصے سے کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں جس کی روشنی میں روزانہ کی بنیاد پر پولیس ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کارروائیاں کر رہی ہے۔
تازہ ترین