• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی کرنسی اور حاجیوں کو لوٹنے والوں سمیت 9افراد گرفتار

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) ایف آئی اے نے راولپنڈی اسلام آباد میں تین چھاپوں کے دوران جعلی کرنسی کا دھندہ کرنے والے غیرملکیوں سمیت 9 افراد کوگرفتار کرلیا ۔ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل نے بحریہ ٹائون میں چھاپہ مارکر تین غیرملکیوں ابو سعید الرازی، عبداللہ سعید بن علوی،سلیم سعیدعلوی اور بنوں کے رہائشی حکمت یار سے متحدہ عرب کے جعلی درہم اورسعودی ریال بھاری مقدار میں برآمد کرکے انہیں گرفتار کرلیا ۔ ملزموں کے قبضہ سے پانچ لاکھ سینتیس ہزار درہم اور چھیالیس ہزار سعودی ریال اور سورٹنگ مشین بھی برآمد کی گئی ۔انسداد انسانی سمگلنگ سیل نے عبدالقیوم،اکرم گل اورمظہر اقبال کوگرفتار کرلیا ۔ انسداد انسانی سمگلنگ سیل نے پرائیویٹ حج سکیم کے نام پر چھ کروڑ تیرہ لاکھ روپے ہڑپ کرنے کے الزام میں ملو ث محمدہارون اور محمدزبیر کو گرفتار کرکےایک کروڑ اٹھائیس لاکھ روپے اور 355پاسپورٹ برآمد کرلئے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کامران علی خان کی زیر نگرانی تفتیش جاری ہے۔
تازہ ترین