• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹر درجنوں گاڑیاں بند، 500کے چالان

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے راولپنڈی ڈویژن کے چاروں اضلاع میں ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹرز اور بغیر رجسٹریشن گاڑیوں کیخلاف جنرل ہولڈ کے دوران درجنوں گاڑیاں بند اور پانچ سو سے زائد گاڑیوں کے چالان کئے ۔ راولپنڈی ، جہلم ، اٹک اور چکوال میں سات سکوارڈ نے گاڑیوں کےکاغدات کی چیکنگ کی تو تقریباً پچاس گاڑیوں کو ایکسائز دفاتر میں بند ،جبکہ پانچ سو گاڑیوں کے چالان کئے گئے ، ایکسائز حکام کے مطابق ان گاڑیوں کے مالکان سے پچیس لاکھ کی ریکوری متوقع ہے۔
تازہ ترین