• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


آسٹریلیا میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے،گرمی کا تقریباً 80 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ۔

آسٹریلیا کے شہر ایڈلیڈ میں سورج آگ برسانے لگا جبکہ ایڈ لیڈ کے شمالی علاقے میں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

آسٹریلیا میں تاریخ کی بدترین ہیٹ ویو

آسٹریلیا میں دوسری عالمی جنگ کے بعد تاریخ کی بدترین ہیٹ ویو دیکھنے میں آئی،گرمی کا تقریباً 80 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ۔ 1939 کے بعد سڈنی میں ریکارڈ کی جانے والی یہ سب سے زیادہ گرمی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے کئی علاقوں میں پارہ 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا،گرمی کی شدت سے سڑکیں پگھلنے لگیں جبکہ کھیلوں کے میدانوں میں بچوں کے لئے تپش سے جھلسنے کا خطرہ ہے۔ سڈنی کے مغربی علاقے پینرتھ میں سورج کی تپش سب سے زیادہ رہی جبکہ محکمہ موسمیات کی جانب سے شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی۔ اس کے علاوہ شدید گرمی کی وجہ سے آگ کی متعدد وارننگز جاری کی گئیں جبکہ پورے شہر میں کہیں بھی آگ جلانے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق نیو ساؤتھ ویلز میں اوسط درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔محکمہ موسمیات نے گرمی کی ایک اور لہر کے بارے میں خبردار کردیا۔ حکومت کی جانب سے بے گھر لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا جبکہ ہیٹ ویو سے بچاؤ کے لیے اسپتالوں میں خصوصی ڈیسک بھی قائم کردیے گئے ہیں۔

حالیہ گرمی کی لہر کے باعث ملک کے جنوبی حصے میں سے13 زائد علاقوں نے گرمی کا اپنا پرانا رکارڈ توڑ دیا ہے ۔

شہر میں بس سروس بند کردی گئی ہے جبکہ ایمرجنسی حکام کو الرٹ کردیا گیا ہے۔

گرمی کی شدت کے باعث 13 اضلاع میں جنگلات میں آگ لگنے کاخدشہ ہے ۔

تازہ ترین