• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا میں شدید گرمی ، انسان اور جانور بے حال


آسٹریلیا میں شدید گرمی نے نہ صرف انسانوں بلکہ جانوروں کو بھی بے حال کردیا ہے۔

آسٹریلیا کے جنوب مشرقی علاقوں میں در جہ حرارت میں اضافہ ہوگیا ہے، شہریوں کے ساتھ ساتھ جانور بھی گرمی سے ستائے ہوئے ہیں۔

سڈنی کے چڑیا گھر میں گرمی کے توڑ کے لیےجانوروں کے لیےخصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

ہاتھیوں ، زرافوں، دریائی بلوں و دیگر جانوروں کو پانی سے نہلایا بھی گیا۔

آسٹریلوی محکمہ موسمیات کےمطابق تسمانیہ کے علاوہ دیگر جنوبی ریاستوں میں درجہ حرارت 40 جبکہ نیو ساتھ ویلز میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔


تازہ ترین