• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف اورنیب کی اپیلیں سماعت کے لئے مقرر

اسلام آبادہائی کورٹ نے العزیزیہ اورفلیگ شپ ریفرنس میں نوازشریف اورنیب کی اپیلیں سماعت کے لئے مقرر کر دیں۔

اپیلوں کی سماعت اٹھارہ فروری کوجسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی کرینگے ۔

جسٹس عامرفاروق کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے تین ہفتے بعد اپیل مقررکرنے کی ہدایت کی تھی ۔

العزیزیہ ریفرنس میں مزید دستاویزات جمع کرانے کی نواز شریف کی متفرق درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے نواز شریف کی مزید ریکارڈ پیش کرنے کی درخواست بھی منظور کرلی۔

عدالت نے العزیزیہ ریفرنس اپیلوں میں نیب اورنوازشریف کو نوٹس جاری کررکھے ہیں،فلیگ شپ ریفرنس کا مکمل ریکارڈعدالت نے آئندہ سماعت کے لئے طلب کر رکھا ہے ۔

یاد رہے کہ نیب کی جانب سے فلیگ شپ ریفرنس میں نوازشریف کی بریت کے فیصلے کو چیلنج کرنے کے ساتھ العزیزیہ ریفرنس میں سات سال کی سزا میں اضافے کی اپیل کی ہے، احتساب عدالت نے نوازشریف کوالعزیزیہ میں سات سال قید وجرمانہ جبکہ فلیگ شپ میں بری کیاتھا۔

تازہ ترین