• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی بورڈ کی ہیک کی گئی ویب سائٹ بحال

کراچی بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کی ہیک کی گئی ویب سائٹ دوبارہ بحال کردی گئی۔

محکمہ تعلیم کے مطابق کراچی تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ 11 گھنٹے سے زائد وقت تک ہیک رہی جس کے بعد اسے بحال کردیا گیا ہے۔

تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ کھولنے پر سیاہ رنگ کا صفحہ نمایاں تھا جس پر کسی زبان میں کچھ درج تھا۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کی ویب سائٹ بھارتی ہیکزر نے ہیک کی، اس سے قبل سندھ محکمہ تعلیم کی ویب سائٹ بھی بھارتی ہیکرز نے ہیک کی تھی۔

تازہ ترین