• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معذور افراد کے کوٹے پر بھرتیاں نہ کرنے کیخلاف درخواست

سندھ ہائیکورٹ نے معذور افراد کے کوٹے پر بھرتیاں نہ کرنے کے خلاف درخواست پر چیف سیکریٹری، محکمہ داخلہ سندھ،کمشنر کراچی سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

سندھ ہائیکورٹ کے دورکنی بینچ نے معذور افراد کی کوٹے پر بھرتیاں نہ کرنے کے خلاف جسٹس ہیلپ لائن کے رہنما اتم پرکاش کی درخواست کی سماعت کے لئے 6 فروری مقرر کی ہے۔

سندھ ہائیکورٹ میں معذور افراد کا کوٹہ چیلنج، بھرتیاں نہ کرنے کے خلاف جسٹس ہیلپ لائن کے رہنما اتم پرکاش کی دائر درخواست پر چیف سیکریٹری،محکمہ داخلہ سندھ،کمشنر کراچی سمیت دیگر کو نوٹسسز جاری کردیے.. عدالت نے فریقین سے جواب بھی طلب کرلیا، سماعت 6 فروری کو ہوگی۔

درخواست گزا کے وکیل ندیم شیخ نے موقف اپنایا کہ سندھ میں معذور افراد کی 5 ہزار آسامیاں خالی ہوئی ہیں،خدشہ ہے کہ معذور افراد کے کوٹے پر سیاسی بھرتیاں کر دی جائیں گی۔

ندیم شیخ ایڈووکیٹ کا مزید کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے معذور افراد کی رہنمائی بھی نہیں کی جارہی۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے استدعا‫کی کہ سندھ حکومت کو معذور افراد نوکریاں شفاف بنانے کی ہدایت دی جائے۔

عدالت نے درخواست میں فریق بنائے گئے تمام افراد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب داخل کرانے کا حکم دے دیا، سماعت 6 فروری کو ہوگی۔

تازہ ترین